پنجاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنیکا فیصلہ برقرار، پنجاب حکومت کی اپیل مسترد

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے لیے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کرنے اور اپیل کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا تو عدالت نے کہا کہ ایک ہی معاملے پر مختلف نوعیت کی درخواست آچکی ہیں جن کی سماعت ایک ساتھ ممکن نہیں۔ جسٹس یاور نے درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کردی جس سے کیس کی سماعت کے لیے قائم بنچ ٹوٹ گیا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کا نیا فل کورٹ بینچ تشکیل دیا گیا جس کے سربراہ جسٹس عابد عزیز شیخ تھے جب کہ دیگر فاضل جج صاحبان میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے۔ فاضل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رپورٹ پبلک نہ کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کردی تاہم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 2 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر بننے والے کمیشن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جب کہ حکومت ِ پنجاب نے رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close