ٹرین حادثہ لائن کا مسئلہ ہوسکتا ہے یا کوئی تخریب کاری : وزیر ریلوے
لاہور : ٹرین حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے اور یہ مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلیف کے کام کے بعد ٹرین حادثے کی تحقیقات ہوں گی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں، یہ لائن کا مسئلہ ہوسکتا ہے یا کوئی تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Terrible train accident More than 200 casualties Fear of increase in casualties Karachi to Punjab train Hazara Express accident near Sirhari railway station near Nawabshah#TrainAccident #Sindh #Nawabshah pic.twitter.com/JBQMDaUH9R
— Aamir Hussain Arain (@Amirhussain_92) August 6, 2023
نواب شاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث 28 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔