دنیاپنجاب

حنا پرویز کے ساتھ لندن میں ہراسگی کے واقعے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کیا یہ بد تہذیب لوگ پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟

لندن: لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ برطانوی دارالحکومت میں ہراسگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیل گئی، جہاں اُن کے سیاسی حامی اور مخالفین تبصرے کررہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اس سلسلے میں اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں ہونے والے حملے میں مجھ پر بوتلیں پھینکی گئیں اور گالیاں دی گئیں۔ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی سابق رکن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی ہے، جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

حنا پرویز بٹ نے لندن میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کے بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معاملہ یہاں پر میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close