پنجاب

مذاہب اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں

لاہور: جڑانوالہ فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذاہب اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جڑانوالہ فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے، اشتعال انگیزی اور انتہاپسندی کسی کے حق میں نہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مذموم کارروائی کے پیچھے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close