پنجاب
شہری نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے واردات ناکام بنادی
لاہور: موٹرسائیکل سوار شہری نے واردات ناکام بنائی اور مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبورکردیا
لاہور ہربنس پورہ کے علاقے کینال بینک کے قریب عبدالرحمان نامی موٹرسائیکل سوار نے واردات ناکام بنائی اور مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔
موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کو لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری عبدالرحمان موٹر سائیکل گرا کر ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی کرتا رہا۔ اس دوران مسلح سیکیورٹی گارڈ مدد کے لیے آیا تو ڈاکو فرار ہوگئے۔
شہریوں کے مطابق 15 روز کے دوران اسی گلی میں یہ تیسری واردات ہے۔