پنجاب

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ، چوری میں ملوث 72 افراد گرفتار

 فیصل آباد: بجلی چوروں کو 1 کروڑ 16 لاکھ روپے کے جرمانوں کے بل جاری کیے گئے ہیں۔

پشاور اور فیصل آباد میں بجلی چوری میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق پشاور پولیس کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں 15 دنوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 262 ایف آئی آردرج کی گئیں اور بجلی چوری میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری سے متعلق 269 شکایات موصول ہوئیں، بجلی چوری میں ملوث 332 افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان فیسکو کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں کارروائی کے دوران مزید 1014 بجلی چور پکڑے گئے ہیں، بجلی چوروں کو 1 کروڑ 16 لاکھ روپے کے جرمانوں کے بل جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سنگین بجلی کی چوری میں ملوث 18 صارفین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 769 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close