پنجاب

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم

لاہور: بجلی چوروں کیخلاف  گزشتہ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج کیے گئے۔ 

سٹی ڈویژن پولیس نے 810، کینٹ 972، سول لائنز ڈویژن نے 303 مقدمات جبکہ صدر 518،اقبال ٹاؤن 573 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 498مقدمات درج کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بالا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close