پنجاب

ہم ایٹمی قوت ہیں، دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

مری: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ، پاکستان کوئی عام ملک نہیں بلکہ ایٹمی قوت ہے جو اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں لارنس کالج گھوڑا گلی کے 157 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں بامقصد زندگی گزارنے کی نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ کامیابی کسی عہدے سے نہیں ملتی بلکہ زندگی میں بغیر عہدوں کے بھی کامیاب ہوا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف دنیا میں سب سے بڑی جنگ لڑی اور اس جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کیں، پاکستان کی افواج دنیا کے امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ پاکستان کوئی عام ملک نہیں بلکہ ایٹمی قوت ہے جو اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں جمہوریت پنپتی ہے وہیں مسائل ہوتے ہیں اور وہی ملک ترقی بھی کرتے ہیں، جمہوری اقدار کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی کالج سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close