پنجاب

نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے: شہباز شریف

ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت نے ہی نکالا

 لاہور: 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔ 

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے،  21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے،قائد نواز شریف کے لیے پوری قوم منتظر ہے۔

اجلاس کے دوران سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا، ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close