پنجاب

استقبال سے دنیا کو پتہ چلے کہ نواز شریف ہی پاکستان کا لیڈر ہے

تلہ گنگ: ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے نکالا تھا، 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ موجود ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استقبال سے دنیا کو پتہ چلے کہ نواز شریف ہی پاکستان کا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، تجربہ کیوں کیا گیا؟ دھرنا دینے والے اور لانے والے سب بےنقاب ہوچکے ہیں۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، 16ماہ کی حکومت میں ہمیں پتہ چلا، چند سالوں سے پاکستان سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا، 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ کی طاقت سے نکالا تھا، ہم سیاسی لوگ ہیں اقتدار میں آکر پی ٹی آئی سے بات کریں گے، ہم بدلے کی بات نہیں کرتے پاکستان کی خاطر سب سے بات کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close