تجارتپنجاب

قرض پر چلنے والی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے: مریم نواز

لاہور: نوازشریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا اور  اداروں کی پھر سے تعمیر کرے گا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے پارٹی قائد نوازشریف کے وژن سے کاروباری برادری کو آگاہ کیا۔
مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے، بیوروکریسی اور ایف بی آر کی اصلاح کریں گے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے، ان کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، قرض پر چلنے والی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا اور اداروں کی پھر سے تعمیر کرے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بیوروکریسی اور ایف بی آر کی اصلاح کریں گے اور نیب کے انتقام کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے، سرکار نہیں عوام اورنجی شعبہ کاروبار کرے گا۔ کاروبار کرنے کی آسانی پیدا کی جائے گی اور چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ زراعت اور کسان کی ترقی نوازشریف کے دور میں ہوئی جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ، کسان کو زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خصوصی مراعات دیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے توانائی کے بحران ختم کیے اور ایل این جی ٹرمینلز بنائے، انہوں نے گیس کی فراہمی سے انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی تھی، اور آنے کے بعد وہ پھر ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے 2022 کی تباہی نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، صنعتکاروں، تاجروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی مثالی اور تیز ترین ترقی کا پلان تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close