پنجاب
نو مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی نے اسد عمر کو طلب کرلیا
لاہور: پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے اسد عمر کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا۔
پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو یکم نومبر دوپہر چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انہیں ایف آئی آر نمبر 96/23 سرور روڑ لاہور کیس، 1271/23 گلبرگ میں طلب کیا گیا ہے۔