پنجاب

اسموگ کی وجہ سے پنجاب میں جمعہ کو چھٹی ہوگی

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی وجہ سے مخصوص اضلاع میں جمعے کے دن چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو پہلے ہی پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ جمعہ 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور ننکانہ میں چھٹی دے رہے ہیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مذکورہ اضلاع میں تمام اسکول، دفاتر اور پارکس بند رہیں گے اور دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی ہے، بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں جو فصل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔ بالکل بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہم پر ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔ 10 نومبر کو پنجاب میں دفاتر اور اسکولوں کی چھٹی ہوگی جسے آج نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شادی گھر کھلے رہیں گے جبکہ پارک بند رہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close