پنجاب
ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں
ملتان: پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی استحکام کیلئے کوششیں کیں ، پیپلز پارٹی جلد اپنے منشور کا اعلان کرے گی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9مئی واقعے میں ملوث افراد کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو سنبھالنا چاہتے ہیں،نئی حلقہ بندیوں سے بہت سے حلقے متاثر ہوئے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد اپنے منشور کا اعلان کرے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی استحکام کیلئے کوششیں کیں۔