پنجاب

8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا

اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے

تونسہ: مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔

تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے۔ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close