پنجاب

مریم اورنگزیب کے عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close