پنجاب

افسوس سیاسی انتقام اور جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا

قوم کا 190 ملین پاؤنڈ سمیت قومی سرمایہ حواریوں میں بانٹ دیا گیا

لاہور: نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ، جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت اور ترقی کا موقع ضائع کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایون فیلڈ میں سزا کے فیصلے میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا، نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، افسوس سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت اور ترقی کا موقع ضائع کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام کے ساتھ مریم اورنگزیب نے 18جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے باہر اپنی گفتگو کا کلپ بھی لگا دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللّٰہ پر بھروسہ، قیادت کی ایمانداری، بے گناہی پر یقین ہو تب ہی یہ بات کی جا سکتی تھی، 18 جولائی2017 کو سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کا یہ کلپ اس کا ثبوت ہے، میں نے کہا تھا جھوٹے مقدمے ہیں، ان میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی، کہا تھا ایون فیلڈ میں سزا کے فیصلے میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی بریت کے فیصلے نے اس حقیقت پر مہر لگا دی ہے، یہ بھی کہا تھا پاکستان کے عوام کے دلوں کا وزیراعظم نواز شریف ہے، انشاءاللّٰہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم پاکستان بنیں گے، ہر مقدمے میں ایک ہی گواہی آئی نواز شریف نے قومی خزانے کی امانت کی پاسداری کی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا، خارجہ تعلقات تباہ کیے گئے، قوم کا 190 ملین پاؤنڈ سمیت قومی سرمایہ حواریوں میں بانٹ دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close