پنجاب

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 6 سالہ بچی آئیکارمضان اور 45 سالہ سکندر کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کےعلاوہ تتری نوٹ، مانوا، ستوال اور بالاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے مؤثرجواب دیا اور بھارتی بندوقوں کوخاموش کرا دیا، پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں کا بھی بھاری نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر¬¬ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کےشہری آبادی کونشانہ بنانے سے کشمیریوں کی جدوجہد پرفرق نہیں پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close