پنجاب

جعلی کیسز بھگت رہا ہوں ، ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے : فواد چوہدری

راولپنڈی: مقدمے پر مقدمات بن رہے ہیں ، پاکستان میں اب مرنا ضروری ہوگیا ہے دیکھیں کب مرتے ہیں۔

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔

فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

عدالتی پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اب مرنا ضروری ہوگیا ہے دیکھیں کب مرتے ہیں، مقدمے پر جھوٹے مقدمات بن رہے ہیں ابھی یہ کھاد بوری چوری کیس بھی بنائیں گے کوئی پریس کانفرنس نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close