پنجاب
کورکمانڈر پشاورسے برطانوی جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات
راولپنڈی: کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدنے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نکولس پیٹرک کارٹر سے ملاقات کی ہے ،جس میں ان کو علاقے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق برطانوی آرمی چیف آف جنرل سٹاف نکولس پیٹرک کارٹر نے کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد سے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ملاقات کی، جس میں ان کو آپریشن ردالفساد، بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین کی واپسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل نکولس نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا،جبکہ ان کو آپریشن خیبر فور اور سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ برطانوی آرمی چیف آف جنرل سٹاف نے تاریخی درہ خیبرکا دورہ بھی کیا،جبکہ انہوں نے کور ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔