پنجاب

سائفر کیس میں نیوٹرل ایمپائر نہیں ہے ، یہ اپنی مرضی کا فیصلہ دینا چاہتے ہیں

راولپنڈی: یہ اوپن ٹرائل ہے اسے محدود کرنے جا رہے ہیں ، یہ اپنی مرضی کا فیصلہ دینا چاہتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیرِ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو نے سائفر کیس سے متعلق کہا ہے کہ کسی سابق وزیرِ اعظم اور سابق وزیر خارجہ پر سیکریٹ ایکٹ نہیں لگا۔

مہر بانو نے کہا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے اسے محدود کرنے جا رہے ہیں، یہ اپنی مرضی کا فیصلہ دینا چاہتے ہیں۔

مہر بانو کا مزید کہنا ہے کہ اس کیس میں نیوٹرل ایمپائر نہیں ہے میڈیا بطور نیوٹرل امپائر کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرائل اوپن ہو، انصاف کا تقاضا یہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close