پنجاب

اوکاڑہ میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ سے گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی

ملزم نے ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پانچ مرتبہ زیادتی کی

 اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم ویڈیو بھی بناتا رہا۔

اوکاڑہ میں القدوس ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جہاں حسنین نامی ملزم جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی بناتا رہا،

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروا دیا۔ لڑکی کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری 12 سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان حسنین نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی اور پانچ مرتبہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس تھانہ اے ڈویژن نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کرکے میڈیکل حاصل کیا، میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے، جس کی بناء پر پولیس نے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

دوسری جانب پنجاب ہی کے شہر فیصل آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، ڈجکوٹ پولیس ملزم منیر کو جائے وقوعہ پرلے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کو اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے حراست سے چھڑانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم منیر مارا گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close