Featuredپنجاب

شیخ رشید نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بدھ کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 کیلئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 24 دسمبر کو طلب بھی کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close