انٹرٹینمنٹپنجاب
نور بخاری نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
چاہت فتح علی نے بطور آزاد امیدوار حلقہ 128سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں
لاہور: ٹی وی میزبان نور بخاری نے لاہور سے مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
ٹی وی میزبان و اداکارہ نورنے سیاست میں انٹری دئے دی انہوں نے لاہور میں مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
اداکارہ نور بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ نور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔
گلوکار چاہت فتح علی خان بھی قومی اسمبلی کے لیے بطور آزاد امیدوار لاہورکے حلقہ 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔