پنجاب

چوہدری پرویزالہیٰ کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کردی۔

رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویزالہیٰ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں مسترد کردی گئی۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ بھی این اے 59 اور پی پی 23 سے نااہل قرار دیدی گئی۔

چوہدری پرویزالہیٰ اور ان کی اہلیہ پر اثاثہ جات چھپانے،غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہوگیا، گوشواروں اور کمپنیوں میں شیئرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست قرار دیدیا گیا۔

دستاویز میں غلطیوں اور اوتھ کمشنر سے تصدیق بھی نہ کرانے کا اعتراض بھی تھا، دونوں حلقوں کے لئے الگ بینک اکاؤنٹس نہ کھولنے کا اعتراض بھی درست قرار دیدیا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close