پنجاب

راولپنڈی: مشکوک شخص راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ چھین کر فرار

راولپنڈی: پولیس کی موجودگی میں نامعلوم شخص سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ لے کر فرارہوگیا۔

این اے 55 کے آر او احد ڈوگر کے اسٹاف سے فائل چھین کر مشکوک شخص فرار ہوا۔

وکیل احمد راجہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے مکمل فائل آر او احد ڈوگر کے اسٹاف ممبر وحید کو جمع کروائی ۔ آر او این اے 55 احد ڈوگر کے آفس میں وحید نامی اسٹاف ممبر موجود تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں نامعلوم شخص پارٹی ٹکٹ لے کر فرار ہوا ۔۔ مبینہ مشکوک شخص کو روک لیا گیا تھا مگر کچھ دیگر نامعلوم افراد اسکو چھڑا لے گئے ۔ مشکوک شخص کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close