پنجاب

پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دے دیا

لاہور:  پنجاب میں 7 امیدواروں کو انتخابی نشان تیرالاٹ نہ کرنے پر پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ 

پنجاب سے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 4 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دے دیا، ان امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان’ تیر ‘ الاٹ نہیں کیا گیا۔

این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان کو تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا، این اے 59 تلاگنگ/چکوال سے حسن سردار بھی تیر کا انتخابی نشان حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔
اسی طرح این اے 122 لاہور سے چوہدری عاطف رفیق بھی تیر کا انتخابی نشان حاصل نہ کرسکے۔

صوبائی نشستوں پر پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان، پی پی 21 چکوال سے راجہ امجد نور کو ’ تیر ‘ کا نشان جاری نہیں کیا گیا۔

پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام اور پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو بھی ’ تیر ‘ کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔

7 امیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تیر کا انتخابی نشان الاٹ نہ کیے جانے پر احتجاجی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close