پنجاب
یاسمین راشد ، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور: ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
یاسمین راشد حلقہ این اے 130 لاہور اور زلفی بخاری حلقہ این اے 50 اٹک سے امیدوار ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، شیخ رشید، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار، حبا فواد، زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کی اپیلوں اور ان کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔