پنجاب

این اے 149 پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں : جاوید ہاشمی

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اسکی مہم چلاؤں گا

ملتان: عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے حلقہ این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جس کی لاٹھی ہوتی ہے اسی کی بھینس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت مشکلات کا شکار ہے، جب بانی پی ٹی آئی لاڈلے تھے تو میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان عالمی دباؤ کو برداشت کرسکتے ہیں، نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے۔ پرویز مشرف نے ایک فون کال پر 9 امریکی گزارشات پوری کردیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار کے لیے سمجھوتہ کیا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ سائفر کا کیس کوئی کیس نہیں، شاہ محمود قریشی کو ہم جانتے ہیں وہ ملک کا باغی نہیں۔

سینئر سیاست دان نے الیکشن سے اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 149 پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو اسکی مہم چلاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close