Featuredپنجاب

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر

راولپنڈی: پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے

اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کیسز کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کو تاریخ مقرر کردی۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ نو مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی، مجھے انصاف دینے کی بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کردیے گئے۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے، جن میں جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارہ حملہ بھی شامل تھے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دیے گئے۔

عدالت نے تمام چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close