ن لیگ کے سوا باقی جماعتوں کا کام صرف تنقید کرنا اور الزامات لگانا ہے
میں نوازشریف کے پندرہ سو منصوبے گنوا سکتی ہوں ، مریم نواز
لاہور:ایک صوبے میں 15 سال حکومت کرنیوالی جماعت نے 15 منصوبے بھی نہیں بنائے ، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، میرے بچے یہیں رہیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آج کل کچھ ایسی بھی جماعتیں بھی آئی ہوئی ہیں جنہوں نے ایک صوبے میں 15 برس حکومتیں کی ہے لیکن ان کے پاس گنوانے کےلیے 15 منصوبے بھی نہیں، وہ پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں انہیں نہیں پتہ کہ پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سنتا۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے سوا باقی جماعتوں نے کچھ نہ کیا، ان کا کام صرف تنقید کرنا اور الزامات لگانا ہے، میں نوازشریف کے پندرہ سو منصوبے گنوا سکتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اپنے والد کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی، مجھ پر صرف یہ الزام تھا کہ باپ کیساتھ کھڑی کیوں ہوئی، چاہے جان چلی جاتی، کرسی چلی جاتی لیکن میں اپنے باپ کیساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل صرف ایک چیز پر کام رہے ہیں کہ اگر اللہ تعالی نے انہیں منتخب کیا تو عوام کے بجلی کے بل کس طرح کم کرنے ہیں، گیس کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، عوام کو مہنگائی سے نجات کیسے دلوانی ہے.
مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ کا واسطہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، کیونکہ اس نے ہماری نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، میرے بچے یہیں رہیں گے۔