پنجاب

جہانگیر ترین کا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت بہتر کرنے کا عزم

ملتان: ہماری اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔
جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔

آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close