پنجاب

ملتان میں ڈولفن فورس کی پولیس لائن میں افتتاحی تقریب، وفاقی وزراء اور لیگی رہنمائوں کی شرکت

ملتان: لاہور کے بعد ملتان میں بھی پنجاب حکومت نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن فورس تعینات کر دی، ڈولفن فورس کی تقریب رونمائی پولیس لائن میں کی گئی، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد، وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ، وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن، پارلیمانی سیکرٹری سائینس اینڈ ٹیکنالوجی عبدالغفار ڈوگر، ایم پی اے احسان الدین قریشی، ایم این اے رانا قاسم نون، ایم پی اے محمد علی کھوکھر، اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، سپریڈنٹ جیل عامر قریشی نے شرکت کی۔ ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد نے تقریب میں نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ ایس پی صدر کاشف اسلم، ڈی ایس شبینہ کریم، ڈی ایس ہیڈکوارٹر یوسف ہارون بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب مین قومی ترانہ بجایا گیا، ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد شرکاء کو ڈولفن فورس کی خصوصیات سے آگاہ کر رہے ہیں، ڈولفن فورس کو جدید وائرلیس ہیلمٹ، برق رفتار ہیوی بائیکس مہیا کی گئی ہیں، ڈولفن فورس کی ویلفیئر کیلئے خصوصی فنڈز بھی رکھے گئے ہیں۔ ڈولفن فورس آج کے فلیگ مارچ کے بعد سڑکوں پر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دے گی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں اکھٹے۔ 1990ء میں ترکی میں ڈولفن فورس کی بنیاد رکھی گئی تھی، ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے تقریب سے خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close