پنجاب
ملکی مفادات کیخلاف سازش کرنیوالے کیلئے 10 سال کی سزا بہت کم ہے، عظمی بخاری
مسلم لیگ ن رہنما عظمی بخاری نے سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پرردعمل میں کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے یہ ملک ہماری ریڈ لائن ہے،جو ملکی مفادات کیخلاف کھیلنے کی کوشش کرے گا،اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔
ملسم لیگ ن رہنماعظمی بخاری نے سما سے خصوصی گفتگو میں کہا عمران خان نے سائفر کےنام پرجو سیاست کھیلی وہ ملکی مفادات کیخلاف تھی،جو بھی پاکستان کے مفادات کیخلاف کھڑا ہوگا،اس کے لیےیہ سزا بہت ہی کم ہے،انھیں ہرچیزکیساتھ کھیلنے کی عادت پڑگئی تھی،انکو جذبات،لوگوں کی خیرات اور سیاسی مخالفین کی تکالیف کیساتھ کھیلنے کی عادت پڑ چکی تھی۔
منع کرنے کے باوجود عمران خان نےسائفرکو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا۔یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔یہ کیس لٹکانے والا تھا نہیں،فیصلہ قانون کے مطابق ہوا ہے۔