پنجاب

عمران خان کا کردار، اسٹیبلشمنٹ کا آلہ، رانا ثنااللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق جس کیساتھ کھڑے ہوں گے یہ ان کیلئے شرمندگی کا باعث ہوگا، قومی اسمبلی سے اگر بل پاس ہوگیا تو نواز شریف پارٹی صدارت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں 3 لوگ فارغ البال ہیں، نہ ان کے آگے ہے نا کوئی ان کے پیچھے، چودھری پرویز الہی، اعتزاز احسن اور شیخ رشید ذاتی حیثیت میں اپنے حلقوں سے منتخب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہیٰ 70 چھوڑیں، 7 لوگوں کے نام لیں جو ان کیساتھ ہیں، ان کیساتھ تو میونسپل کارپوریشن کے 7 بندے نہیں ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور آج کے وقت میں لوٹوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ فاروڈ بلاک بننے کی باتیں کرنیوالے لوگوں کی دال گلنے والی نہیں، ان کی دکان ٹھپ ہو چکی ہے، ن لیگ 2018 کے الیکشن میں عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی سے بل پاس ہوگیا تو نواز شریف صدارت سے الگ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید تو ہے کہ نیب کے نئے چیئرمین نیب کا پرانا تشخص بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن یہ مشکل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close