پنجاب

شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے

اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے،جہانگیر ترین

ملتان: حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللّٰہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close