پنجاب

دنیا میں قیام امن کے لئے پاک فوج کے 6000 جوان موثر کردار ادا کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس وقت پاک فوج کے 6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں شریک ہیں، پاک فوج اب تک اقوام متحدہ کے 43 امن مشنز کا حصہ بن چکی ہے، ہمارے 23 افسر وں سمیت 153 جوان اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں، پاکستان نے 1960ء میں کانگو امن آپریشن میں اپنا پہلا دستہ بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والوں ملکوں میں شامل ہے، امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close