پنجاب
میانوالی کی قومی اور صوبائی نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
گزشتہ روز پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام 5 بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تاہم انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق حلقہ این اے89 میانوالی سے آزاد امیدوار جمال احسن 2لاکھ17 ہزار427 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےعبید اللہ 34 ہزار 68 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے90میانوالی سے آزاد امیدوارعمیرنیازی ایک لاکھ 79 ہزار820 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےحمیرحیات 51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی87میانوالی سے آزاد امیدوار احمد خان 1لاکھ 77 ہزار 56 ووٹ لیکر جیت گے جبکہ آزاد امیدوار ملک سجاد بھچر15 ہزار454 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی88میانوالی آزاد امیدوار ملک ممتاز 67 ہزار 485 ووٹ لیکر کامیاب کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے فیروز جوئیہ59 ہزار 296 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔