جہانگیر ترین کا پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انکا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی پر اپنے مخالفین کو مبارک باد دیتا ہوں۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
جہانگیر ترین نے الیکشن 2024 میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور وہ دونوں میں ہی شکست کھاگئے۔
این اے 149 ملتان 2 سے انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر سے شکست ہوئی۔
حلقہ این اے 155 لودھراں 2 سے انہیں مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ نے واضح مارجن سے شکست دی۔