پنجاب

موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں

لاہور: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close