پنجاب

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم و عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close