پنجاب
عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں
بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی ایک ایک قربانی کا صلہ دیں گے
لاہور: عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی ایک ایک قربانی کا صلہ دیں گے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں۔