لاہور: 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے۔
لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔
رہنما ن لیگ جاوید لطیف نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر نہیں آ رہا کہ یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نہیں چاہتی تھی کہ شہباز شریف ان حالات میں وزیر اعظم بنیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کومراسلہ لکھنے کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟