پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کےلیے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close