لاہور میں عربی خطاطی کا لباس پہنچی خاتون پر مشتعل ہجوم کا حملہ ، اے ایس پی نے جان بچا لی
لاہور: اے ایس پی شہر بانو نقوی نے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا۔
سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں، شہر بانو نقوی نے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا۔
پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہر بانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو بچا لیا۔
پولیس نے بتایا ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، مشتعل ہجوم نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ہجوم سے بچنے کیلئے دکان میں پناہ لی۔
حکام کا کہنا تھا کہ بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئیں اور متاثرہ خاتون کو بچالیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہر بانو نقوی کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا اعلان کردیا اور کہا قائداعظم پولیس میڈل کیلئے سفارشات حکومت پاکستان کوبھجوائی جائیں گی۔
اچھرہ لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے پر نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہراشرفی نے بیان میں کہا کہ خاتون کوہراساں کرنے والوں کومعافی مانگنی چاہیے، خاتون کےلباس پر لکھے گئے الفاظ عربی میں ہیں،لباس پرلکھےالفاظ عرب ملکوں میں مرداورخواتین استعمال کرتے ہیں۔
طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اچھرہ میں خاتون کےساتھ پیش آنے والا واقعہ جہالت پرمبنی ہے،خاتون ڈی ایس پی کوشاباش دیتا ہوں جس نے خاتون کوہجوم سےبچایا، جاہلوں کی باتوں پرعمل کیاتوہمارے بچے اوربچیاں باہرنہیں نکل سکیں گے۔