پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ASP سیدہ شہر بانو نقوی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچھرہ واقعہ میں ASP کی جراّت کو سراہا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو نقوی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔

اے ایس پی شہر بانو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے اچھرہ واقعہ میں جراّت کا مظاہرہ کرنے پر شہر بانو نقوی کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لیے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close