پنجاب
حکومتی اتحاد کا سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ
لاہور: امکان ہے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔
حکومتی اتحاد نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے، امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے ہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں اہم وزارت دی جائے گی اور امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمود الحسن پنجاب سے پی پی کے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدے اپنے پاس ہی رکھیں گے۔