پنجاب
شاندانہ گلزار آڈیو لیک معاملہ پر 14 مارچ کو طلب
لاہور: آڈیو لیک کے معاملے پرایف آئی اے نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور آفس طلب کر لیا۔
شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا۔
شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔