پنجاب

زمان پارک حملہ کیس میں عمران ریاض کی ضمانت منظور

لاہور:  صحافی عمران ریاض کو اینٹی کرپشن مقدمے میں بھی ضمانت مل چکی ہے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک حملہ کیس میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو انتظامیہ نے کیمپ جیل سے رہا کیا۔ اس پر موقع پر جیل کے باہر اُن کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کے خلاف زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close