پنجاب

عدالت کا سابق کمشنر راولپنڈی کو ہرحال میں پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی: سابق کمشنر والپنڈی لیاقت علی چٹھہ دھاندلی کا بیان دینے کے بعد سے روپوش ہیں

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے طلب کرلیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ہر صورت تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں جس پر عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر راولپنڈی کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وکلاء نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close